حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی ٹی وی چینل المنار نے سید حسن نصر اللہ کے معاون شیخ نعیم قاسم سے نقل کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ مقاومت اور لبنانی فوج کے درمیان مشترکہ دشمن اسرائیل اور تکفیریوں کے خلاف ہم آہنگی سے دشمن خائف ہے اور حزب اللہ ہی اسرائیل کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملانے کی طاقت رکھتی ہے۔
شیخ نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میڈیا وار کے ذریعے ہمیشہ سے حزب اللہ کے خلاف ہر میدان میں دیکھائی دیا ہے اکثر امریکی حملے جھوٹ اور تہمتوں پر مبنی ہیں انتخابات کے موضوع پر ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ انتخابات کو مقررہ وقت پر کروانے کی حامی ہے۔
یاد رہے کہ لبنانی فوج نے 2006 کی حزب اللہ اور اسرائیل جنگ میں مقاومت کی بہت مدد کی تھی اور اسی طرح تکفیریوں کے خلاف جنگ میں بہت ساری مشترکہ کاروائیاں بھی انجام دی تھیں۔